غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، 22 گرفتار

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی اور مقامی حکام نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری رکھیں۔ ذرائع کے مطابق مختلف اضلاع میں کی گئی کارروائیوں میں 15 افغان شہریوں سمیت مجموعی طور پر 22 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہمک ٹاؤن، ویسٹریج، نیو ٹاؤن اور رتہ امرال میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ اس کے علاوہ کلر سیداں، واہ کینٹ اور ٹیکسلا میں بھی مشترکہ سرچ اینڈ کومبنگ کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں حساس مقامات پر مرحلہ وار اسکریننگ اور چیکنگ کا عمل جاری ہے، جبکہ مری اور چکوال میں رہائشی آبادیوں، بازاروں اور ہوٹلوں کی اسکریننگ و چیکنگ بھی جاری ہے تاکہ غیر قانونی اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کو محدود کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *