حیدرآباد حالی روڈ پولیس کی کارروائی، اغواء شدہ 15 سالہ لڑکی بازیاب
حیدرآباد(بولونیوز)ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ کی خصوصی ہدایات پر تھانہ حالی روڈ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغواء شدہ 15 سالہ لڑکی ام ہانی کو بازیاب کروا لیا۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 9 مارچ 2026 کو مسمات مدیحہ زوجہ محمد عمر شیخ نے تھانہ حالی روڈ پر حاضر ہو کر رپورٹ درج کروائی کہ اس کی 15 سالہ بیٹی ام ہانی کو علاقے کے دو اشخاص عارف کھوسو اور مرتضیٰ کھوسو اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے لے گئے ہیں۔
شکایت موصول ہونے پر حالی روڈ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کرائم نمبر 68/2026 زیر دفعہ 365-B، 34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے اغواء شدہ لڑکی کی بازیابی کیلئے تلاش اور چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کیا۔
ایس ایس پی حیدرآباد کی ہدایات اور ایس ایچ او تھانہ حالی روڈ انسپکٹر محمد ہاشم بروہی کی سربراہی میں انویسٹیگیشن آفیسر محسن خانزادہ اور پولیس ٹیم نے مسلسل کوششوں اور پیشہ ورانہ حکمت عملی کے ذریعے 15 مارچ 2026 کو اغواء شدہ لڑکی ام ہانی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔


