کے الیکٹرک کے غیر ملکی چیئرمین مستعفی، شہریار ارشد چشتی متبادل ڈائریکٹر مقرر

کراچی(بولونیوز) شہر کی سب سے بڑی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک میں اہم انتظامی تبدیلی سامنے آ گئی ہے۔ کمپنی کے غیر ملکی چیئرمین مارک جیرارڈ اسکیلٹن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس پیش رفت سے ملکی اور غیر ملکی شیئر ہولڈرز کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ استعفے کے بعد کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار ارشد چشتی کو متبادل ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جو فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

کمپنی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ شہریار ارشد چشتی کی تقرری کی منظوری بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دی ہے، جبکہ اس انتظامی تبدیلی سے متعلق باقاعدہ خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی ارسال کر دیا گیا ہے تاکہ سرمایہ کاروں اور مارکیٹ کو کمپنی کی تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا جا سکے۔

کمپنی سیکرٹری کے مطابق نئی تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گئی ہے اور شہریار ارشد چشتی کے الیکٹرک کے بورڈ میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *