اسمگلرزکیخلاف تیسری بڑی کارروائی، انڈین گٹکا اور اسمگل شدہ سگریٹ برآمد
کراچی(بولونیوز) ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اسمگلرز کے خلاف تیسری بڑی کارروائی کرتے ہوئے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی مکان سے 153 پیکٹس انڈین گٹکا اور 15 ڈنڈے پائن سگریٹ برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملزمان حسیب ولد شفیع اور نہال ولد شفیع کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان رہائشی مکان کو اسٹور کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اسمگل شدہ گٹکا اور سگریٹ کی سپلائی اور فروخت کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری اور سامان کی برآمدگی خفیہ اطلاع پر سرجانی سیکٹر 7ڈی میں واقع مکان سے عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزمان اور برآمد شدہ سامان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کیا جائے گا۔


