گورنر سندھ کی ممکنہ تبدیلی پر ایم کیو ایم پاکستان میں اضطراب، باہمی مشاورت جاری
کراچی(بولونیوز) ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کامران خان ٹیسوری کی ممکنہ تبدیلی کے حکومتی فیصلے پر شدید اضطراب میں ہے اور ردعمل کے لیے باہمی مشاورت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی رہنما اس فیصلے کے سیاسی اثرات اور آئندہ کی حکمت عملی پر تفصیلی غور کر رہے ہیں۔ مشاورت مکمل ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے باضابطہ ردعمل یا بیان جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
پارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سندھ کی سیاسی صورتحال اور اتحادی سیاست پر اہم اثر ڈال سکتا ہے، جس کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت انتہائی محتاط رویہ اختیار کر رہی ہے۔


