اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا
اسلام آباد(بولونیوز)عمران خان کے طبعی معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے درخواست نمٹا دی اور ہدایت کی کہ جیل رولز کے مطابق فیملی کو معائنے کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔ لارجر بینچ نے وکلا کو بھی ہدایت کی کہ وہ عمران خان کی فیملی سے ملاقات کروائیں۔
عدالت نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ندیم قریشی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور میڈیکل بورڈ کے ذریعے مناسب طبی جائزہ لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق، نیا میڈیکل بورڈ پاکستان کے معیاری طبی عمل اور قوانین کے مطابق معائنہ کرے گا تاکہ عمران خان کی صحت کی صورتحال کا جامع اور شفاف انداز میں تعین کیا جا سکے۔


