سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سے تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی

عمان(بولونیوز)عمان کے سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے کے نتیجے میں تیل کے ذخیرے میں شدید آگ لگ گئی۔ایران نے عمان کی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمان میں تیل کی تنصیب پر حملہ علاقائی کشیدگی بڑھانے کی سازش ہے۔ ایرانی حکام نے مزید کہا کہ بعض اوقات امریکا اور اسرائیل اشتعال انگیز اقدامات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو بھی آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں تین بحری جہازوں پر حملے کیے گئے تھے، جن میں تھائی لینڈ، جاپان اور مارشل آئی لینڈ کے پرچم بردار جہاز شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے تھائی پرچم بردار جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

علاقائی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *