نیتن یاہو اسرائیلیوں کے لیے آفت بن چکے ہیں، ترک صدر رجب طیب اردوان

انقرہ(بولونیوز)ترک صدررجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد اسرائیلی عوام کے لیے سب سے بڑی آفت بن چکے ہیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ آج اسرائیلی شہری اپنی راتیں پناہ گاہوں میں گزارنے پر مجبور ہیں اور خود اسرائیلی عوام یہ کہہ رہے ہیں کہ نیتن یاہو ہولوکاسٹ کے بعد ان کے لیے سب سے بڑی مصیبت کی علامت بن چکے ہیں۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں موجودہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے اور فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے پر توجہ مرکوز ہے۔

رجب طیب اردوان نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کرے اور تنازع کے سیاسی حل کی جانب پیش رفت کو یقینی بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *