سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی قرارداد منظور نہ ہو سکی، امریکا نے ویٹو کر دیا
اسلام آباد(بولونیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی کی قرارداد منظور نہ ہو سکی، کیونکہ امریکا نے قرارداد کو ویٹو کر دیا۔
ووٹنگ کے دوران روسی قرارداد کے حق میں 4 جبکہ مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، جب کہ سلامتی کونسل کے 9 ارکان ووٹنگ میں غیر حاضر رہے، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔
دوسری جانب سلامتی کونسل میں خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی گئی ایک علیحدہ قرارداد منظور کر لی گئی۔ منظور شدہ قرارداد میں ایران سے حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور خلیجی ممالک پر ایران کے مبینہ حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
خلیجی ممالک کی قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے، تاہم ووٹنگ کے دوران چین اور روس غیر حاضر رہے۔ پاکستان نے خلیجی ممالک کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔
سیاسی و سفارتی مبصرین کے مطابق سلامتی کونسل میں یہ پیش رفت عالمی سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بلاک سیاست کی واضح عکاس ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید پیچیدہ ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔


