پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ پختونخوا نے موٹر سائیکل سواروں کے لیے 2200 روپے امداد کا اعلان کر دیا

پشاور(بولونیوز)وزیراعلیٰ پختونخوا نے موٹر سائیکل سوار شہریوں کے لیے 2200 روپے فی کس امداد دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت اس اقدام کے ذریعے عوام پر پیٹرول کی مہنگائی کے اثرات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اپنی پرائیویٹ جیٹ اور شاہ خرچیاں جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن عوام پر 55 روپے فی لیٹر پیٹرول کا بھاری بوجھ ڈال رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق یہ امدادی رقم موٹر سائیکل سوار شہریوں کے روزمرہ سفر کے اخراجات کو کم کرنے اور معاشی بوجھ کو کچھ حد تک کم کرنے میں مددگار ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *