گاڑیوں اور بائیک کے لیے ایندھن کی حد مقرر، پیٹرول اسٹیشنز کے لیے نئی ہدایات جاری

کراچی/اسلام آباد(بولونیوز)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ صورتحال اور اسٹاک کو برقرار رکھنے کے لیے عسکری فیول اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی انتظامیہ نے ایندھن کی فروخت کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق، اسٹیشنز پر فروخت کے حجم کو کنٹرول کرنے اور سیلز کو منظم کرنے کے لیے درج ذیل اقدامات فوری طور پر نافذ کیے جائیں گے:

کسی بھی گاڑی کو 3,000 روپے سے زائد پیٹرول یا ڈیزل فراہم نہیں کیا جائے گا۔

موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایندھن کی حد 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔

کھلے پیٹرول پر مکمل پابندی: بوتلوں، ڈرموں، بالٹیوں یا کسی بھی قسم کے کھلے کنٹینر میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

تمام ایجنسیز کو کی جانے والی سیلز کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد اسٹیشنز پر انوینٹری کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے تاکہ اسٹیشنز مکمل طور پر خشک نہ ہوں اور عوام کو مسلسل، مگر محدود پیمانے پر ایندھن کی فراہمی جاری رہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ سب کو ایندھن کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *