ملک میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع
اسلام آباد(بولونیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے اور گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک جا سکتا ہے۔چترال، دیر، سوات اور کوہستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔
پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔سندھ میں دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری تک جبکہ بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نے عوام کو گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔


