کے ڈی اے میں بڑا ایکشن: ریکارڈ نہ پیش کرنے پر افسران کو سخت وارننگ
کراچی(بولونیوز) کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے افسران کو ریکارڈ پیش نہ کرنے پر سخت وارننگ جاری کی ہے اور فائنل ریمائنڈر بھی اجراء کر دیا ہے۔ افسران کو لینڈ ٹرانزیکشن فائلیں، الاٹمنٹ رجسٹر اور چالان فوری پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
کے ڈی اے کی انکوائری کمیٹی متحرک کر دی گئی ہے اور شاہ فیصل ٹاؤن شپ کے پلاٹس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ افسران کو آخری مہلت دی گئی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ دستاویزات فراہم کریں، ورنہ محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق، اگر ریکارڈ 20 اپریل تک پیش نہ کیا گیا تو انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی جائے گی۔ گلشنِ اقبال سِوک سینٹر سے اس معاملے پر اہم مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے اور معاملے کو انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔
کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد لینڈ ٹرانزیکشنز میں شفافیت اور محکمے کے نظم و ضبط کو یقینی بنانا ہے۔


