پنجاب میں 22 ماہ میں 4 لاکھ 36 ہزار افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار

لاہور(بولونیوز)پنجاب میں گزشتہ 22 ماہ کے دوران 4 لاکھ 36 ہزار 408 افراد کتوں کے کاٹنے کا شکار ہوئے ہیں۔سال 2024 میں 2 لاکھ 32 ہزار 703 جبکہ اکتوبر 2025 تک 2 لاکھ 3 ہزار 705 کتوں کے کاٹنے کے کیسز سامنے آئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اوسطاً روزانہ 600 سے زائد شہری کتوں کے کاٹنے کا نشانہ بن رہے ہیں، یعنی ہر گھنٹے تقریباً 25 افراد اس خطرے سے دوچار ہو رہے ہیں۔

ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کتا کے کاٹنے کے واقعات سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات کریں اور فوری طور پر ویکسینیشن یا طبی امداد حاصل کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *