سعید غنی کی ہدایت پر کراچی کے مختلف اضلاع کے عہدیداران معطل

کراچی(بولونیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزیوں کے باعث کراچی کے مختلف اضلاع کے عہدیداران کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ضلع سینٹرل میں پی ایس 127 کے صدر رضوان رفیق، ضلع سائوتھ کے فنانس سیکرٹری اقبال کاکڑ اور ضلع کورنگی کے پبلک ریلیشن سیکرٹری سائیں بخش بنگلانی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

ضلع سینٹرل میں پی ایس 127 کے سینئر نائب صدر عبدالواحد چھٹو کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا ہے۔

معطل عہدیداران کو اپنا موقف اور دفاع تحریری طور پر پیش کرنے کے لیے 5 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ اس دوران وہ پارٹی کے کسی پروگرام میں حصہ نہیں لے سکیں گے اور نہ ہی کہیں پارٹی کی نمائندگی کر سکیں گے۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر معطل عہدیداران مقررہ مدت میں تحریری وضاحت پیش کرنے میں ناکام رہے تو ان کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *