آیت اللّٰہ خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی
تہران(بولونیوز)ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی تدفین دارالحکومت تہران میں بڑے تعزیتی اجتماع کے بعد مشہد میں کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور مرکزی تعزیتی اجتماع تہران میں واقع امام خمینی ہال میں منعقد ہوگا، جہاں ملکی قیادت، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
تعزیتی اجتماع کے بعد مرحوم سپریم لیڈر کی تدفین مذہبی شہر مشہد میں کی جائے گی، تاہم مشہد میں تدفین کی حتمی تاریخ کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔
ایرانی حکام کے مطابق تدفین کے انتظامات اور سیکیورٹی سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، جبکہ ملک بھر میں سوگ کی فضا پائی جاتی ہے اور مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔


