تھانہ کورال پولیس نے موٹرسائیکل چور گینگ کا صفایا کر دیا

اسلام آباد(بولونیوز)تھانہ کورال پولیس نے ایک انتہائی منظم اور خطرناک موٹرسائیکل چور گینگ کے دو سرغنہ گرفتار کر لیے ہیں، جو وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث تھے۔ گرفتار ملزمان اب سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

برآمدگی کی تفصیلات:

10 مسروقہ موٹرسائیکلیں (مختلف ماڈلز)

بھاری مقدار میں موٹرسائیکل کے سپیئر پارٹس

نقدی رقم

وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایمونیشن

گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم حسین اور خرم حسین کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ شہریوں کے مال و جان پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے لیے اسلام آباد میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے اور منظم گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *