اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اسلام آباد(بولونیوز)وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

حکام نے ڈی آئی جی، ایس ایس پیز، ایس ایچ اوز اور تمام افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کر دی ہیں اور تمام ملازمین کو اپنی ڈیوٹی پوائنٹس پر فوری رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

اہم سرکاری عمارتوں، عبادت گاہوں، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر خصوصی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ پولیس گشت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *