ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کا فیلڈ سرکلز کا اچانک دورہ
کراچی(بولونیوز)ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون منتظر مہدی نے فیلڈ سرکلز کا اچانک اور بھرپور دورہ کیا، جس کے دوران جاری کیسز، ریکارڈ اور دفاتر کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، ڈائریکٹر نے افسران سے براہِ راست بریفنگ لی اور ڈسپلن، حکمتِ عملی اور پروفیشنل ازم کو سراہتے ہوئے کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
منتظر مہدی نے مزید تیزی اور مؤثر نتائج کے لیے واضح اور سخت ہدایات جاری کیں اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھنے کا عزم دہرایا اور کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ٹیم ورک مضبوط کرنے پر بھی تاکید کی۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر کے اس اچانک دورے سے افسران اور عملے میں پیشہ ورانہ معیار اور ذمہ داری کا جذبہ مزید بڑھا ہے۔


