پشاور، بنوں اور ہنگو میں پولیس اسٹیشن و چوکی پر دہشت گرد حملے

پشاور(بولونیوز)پولیس اسٹیشن اور چوکی پر دستی بم حملوں کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق پہلا حملہ تھانہ بڈھ بیر پر ہوا، جس میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جبکہ دوسرا حملہ تھانہ متنیٰ سرہ خوارہ پولیس چوکی پر کیا گیا، جس میں ایک اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق چوکی میں حملے کے وقت جرگہ جاری تھا، اور پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسی دوران بنوں اور ہنگو میں بھی پولیس چیک پوسٹوں پر فائرنگ اور حملے کیے گئے، جنہیں پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد پسپا کر دیا گیا۔ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حملوں کے علاقوں سے دور رہیں اور مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *