ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر حملوں کی تصدیق، یو اے ای میں ایک ہلاکت

تہران(بولونیوز)ایران نے قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق قطر میں العدد ائیربیس اور کویت میں السلیم ائیربیس پر حملے کیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران نے یو اے ای میں الدفرا ائیربیس اور بحرین میں بحری ائیربیس کو بھی نشانہ بنایا۔

متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ متعدد ایرانی میزائلوں کو کامیابی سے روکا گیا۔ یو اے ای نے اس حملے کو قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ اس جارحیت کا جواب دینے کا حق مکمل طور پر محفوظ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *