آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےسپر8مرحلے میں پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی
کراچی(بولونیوز)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان کے سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہو گئے ہیں، تاہم اس کے لیے قومی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ناگزیر ہوگی۔
مرحلہ سپر 8 میں انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال نے پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی امید پیدا کر دی ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اہم مقابلہ 28 فروری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے مخصوص اہداف حاصل کرنا ہوں گے۔
اگر پاکستان پہلے بیٹنگ کرتا ہے تو اسے سری لنکا کو کم از کم 65 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔
جبکہ اگر سری لنکا پہلے بیٹنگ کرے تو پاکستان کو دیا گیا ہدف 13 اوورز کے اندر حاصل کرنا ہوگا۔
ان دونوں میں سے کوئی ایک شرط پوری ہونے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لے گی، بصورتِ دیگر پاکستان کا سفر ورلڈ کپ میں اختتام کو پہنچ جائے گا اور ٹیم کو وطن واپسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
شائقینِ کرکٹ کی نظریں اس ہائی وولٹیج مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں ایک جیت پاکستان کے خواب کو زندہ رکھ سکتی ہے۔


