جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ اور شراب فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی(بولونیوز) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان اور ایس پی لیاقت آباد ڈویژن سید ذوالفقار حیدر جعفری کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

پہلی کارروائی — تھانہ رضویہ سوسائٹی

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم شیر بہادر عرف شیرو ولد سید عزیز کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ 03 عدد زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 61/2026 بجرم دفعہ 23(i) سندھ آرمز ایکٹ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ گرفتار ملزم سابقہ متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ شریف آباد میں سال 2019 کا مقدمہ نمبر 270/2019 بجرم دفعہ 381/A درج ہے، جبکہ تھانہ رضویہ سوسائٹی میں سال 2020 کے مقدمات نمبر 333/2020، 396/2020 اور 684/2020 بجرم دفعہ 6/9-B درج ہوئے۔
اسی طرح سال 2021 کے مقدمات نمبر 887/2021 اور 1074/2021، سال 2022 کے مقدمات نمبر 169/2022 اور 408/2022، سال 2023 کا مقدمہ نمبر 64/2023 بجرم دفعہ 6/9-B، سال 2024 کا مقدمہ نمبر 264/2024 اور سال 2025 کا مقدمہ نمبر 177/2025 بجرم دفعہ 9(i)3(B) بھی تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درج ہیں۔
مزید برآں ملزم کا نام نارکوٹکس کیٹیگری “A” میں بھی شامل بتایا گیا ہے۔

دوسری کارروائی — شراب فروشی کے خلاف ایکشن

تھانہ رضویہ سوسائٹی پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم لیاقت بلوچ ولد غلام قادر کو گرفتار کرلیا، جبکہ اس کا ساتھی عبدالقادر ولد نامعلوم موقع سے فرار ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 20 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں جبکہ فرار ملزم کے قبضے سے 16 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 62/2026 بجرم دفعہ 3/4 درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *