غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، تھانہ رسالہ پولیس کی بڑی کارروائی
کراچی(بولونیوز)ڈسٹرکٹ سٹی کے ایس ایس پی عارف عزیز کی ہدایت پر غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ رسالہ پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران بڑی کارروائی انجام دے دی۔
ایس ایچ او تھانہ رسالہ پی آئی سید فیصل جعفری کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے سرچ اور کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 10 غیر قانونی افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا۔
تحویل میں لیے گئے افراد میں:
1۔ منیر ولد تاج
2۔ نعمت ولد برات
3۔ نصرت اللہ ولد محمد جان
4۔ ذبیح اللہ ولد فدا محمد
5۔ احسن اللہ ولد محمد طاہر
6۔ محمد عمران ولد فضل محمد
7۔ رحمت اللہ ولد محمد
8۔ نجیب اللہ ولد محمد عظیم
9۔ ظاہر شاہ ولد محمد سعد
10۔ عبداللہ ولد عبدالقیم
شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق گرفتار افراد کو قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد ٹرانزٹ افغان کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے انہیں ضابطۂ کار کے مطابق افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔


