یکم مارچ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اسلام آباد(بولونیوز) ملک میں آئندہ ماہ کے آغاز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ تجاویز میں موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 5 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت 282 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی متوقع ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں عرب لائٹ کروڈ کی قیمت میں 2.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ درآمدی اسپریڈز میں معمولی اضافے نے بھی مجموعی قیمتوں پر اثر ڈالا ہے۔

حتمی فیصلہ یکم مارچ سے قبل حکومتی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کا اطلاق آئندہ پندرہ روز کے لیے متوقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *