افغان حکومت، پاکستان کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے بات چیت کرنے کے لیے تیار

افغانستان(بولونیوز)حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم کے بعد تنازع کے حل کے لیے بات چیت کو ترجیح دیتی ہے۔طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے جمعے کو قندھار میں پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم نے بارہا پُرامن حل پر زور دیا ہے اور اب بھی چاہتے ہیں کہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل ہو۔”

طالبان ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے نگرانی کرنے والے طیارے اس وقت افغانستان کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ “اب بھی پاکستانی طیارے اور جاسوس طیارے افغانستان کی فضائی حدود میں موجود ہیں۔”

طالبان حکومت کا یہ مؤقف اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ فوجی تصادم کے بجائے سفارتی اور مذاکراتی راستے سے مسئلہ حل کرنے پر زور دے رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *