ایسٹ زون، انوسٹیگیشن ونگ ملیر کی کامیاب کارروائی: 11 سالہ بچی بازیاب

کراچی(بولونیوز)ایس ایس پی انوسٹیگیشن ضلع ملیر کی ہدایات پر تھانہ سکھن کی تفتیشی ٹیم نے تکنیکی اور انسانی انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی بے نظیر دختر علی اصغر کو بازیاب کر لیا۔

مورخہ 16 فروری 2026 کو تھانہ سکھن میں اغواء/گمشدگی کا مقدمہ نمبر 79/26 دفعہ 364-A ت پ والد علی اصغر ولد عبد الکریم کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

بازیاب بچی کو مجاز عدالت میں بیان کے لیے دفعہ 164 ض ف کے تحت پیش کیا جائے گا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *