آوارہ کتوں کا جال، 10 سالہ بچی ریبیز کے باعث جاں بحق
میرپورخاص(بولونیوز)شہر میں آوارہ کتوں کے حملے نے ایک اور معصوم جان نگل لی۔ 10 سالہ بچی دو ماہ قبل کتے کے کاٹے کا شکار ہوئی تھی، مگر مناسب علاج نہ ہونے کے باعث اس کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
بچی کو کل رات انڈس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ریبیز اور ہائیڈروفوبیا جیسی علامات ظاہر ہونے پر وہ جان کی بازی ہار گئی۔
رپورٹس کے مطابق رواں سال میرپورخاص میں چار افراد ریبیز کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ شہر کے تین بڑے اسپتالوں میں اب تک 7 ہزار سے زائد سگ کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
عوامی حلقوں نے شہری انتظامیہ سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آوارہ کتوں کے حملوں اور ریبیز کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔


