سندھ بار کونسل کا گورنر سندھ کے خلاف شدید موقف، فوری برطرفی کا مطالبہ
کراچی(بولونیوز)سندھ بار کونسل نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔
بار کونسل کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور گورنر ہاؤس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سندھ بار کونسل نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں فوری اقدام کریں۔
سندھ بار کونسل نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی کہا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ پاور شیئرنگ پر اپنی پارٹی پوزیشن واضح کرے اور ان پارٹیوں کے خلاف موقف اختیار کرے جو سندھ کی تقسیم کی حمایت کر رہی ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آئینی دفاتر کو پارٹی سیاست سے مکمل طور پر غیر جانبدار رہنا چاہیے اور سندھ کے اتحاد اور سالمیت پر کسی بھی صورت میں سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔


