متحدہ عرب امارات: ملازمین کے لیے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان
متحدہ عرب امارات(بولونیوز)وفاقی سرکاری اور نجی شعبےکےملازمین کےلیےعید الفطرکی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل اور امارات کی وزارت نے بتایا کہ وفاقی سرکاری اداروں میں عید الفطر کی چھٹیاں جمعرات 19 مارچ 2026ء سے شروع ہوں گی اور اتوار 22 مارچ 2026ء تک جاری رہیں گی۔
سرکاری اوقات کار پیر 23 مارچ 2026ء سے دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔


