کراچی میں گیس چوری کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن،5 لاکھ روپے تک جرمانہ

کراچی(بولونیوز) سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے شہر میں گیس چوری اور غیر قانونی پریشر مشینوں کے استعمال کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق، اب صرف جرمانہ نہیں بلکہ ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی۔ جدید آلات سے لیس ٹیمیں گھر گھر تلاشی لے کر غیر قانونی مشینیں پکڑیں گی۔

غیر قانونی پریشر مشینوں کو خطرناک بم قرار دیا گیا ہے اور ان کے استعمال پر 5 لاکھ روپے تک بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ گیس کے ضیاع کو بھی روکا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *