اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی
اسلام آباد (بولونیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے۔ سوئی نادرن کے لیے اوسط قیمت میں 3 فیصد اور سوئی سدرن کے لیے 8 فیصد کمی تجویز کی گئی ہے۔
فی الحال یہ تجویز وفاقی حکومت کی منظوری کے لیے بھیجی گئی ہے۔ منظوری کے بعد صارفین کو یہ فائدہ منتقل ہوگا۔ سوئی نادرن کے لیے قیمت 1804 روپے 8 پیسے اور سوئی سدرن کے لیے 1549 روپے 41 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔



