پنجاب بھر کے اسکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد،محکمہ ایجوکیشن

لاہور(بولونیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں میں ڈنڈا رکھنے پر سخت پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ اقدام بچوں پر تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جہاں گزشتہ تعلیمی سال میں 70 سے زائد اور رواں سال میں 81 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

پابندی کی خلاف ورزی پر متعلقہ اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حتیٰ کہ ایف آئی آر درج کی جا سکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم بچوں کے تحفظ اور بہتر تعلیمی ماحول کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *