پسند کی شادی نہ کروانے پر نوجوان نے خودکشی کر لی
موچکو(بولونیوز)موچکو تھانے کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر نائن اے میں ایک نوجوان نے پسند کی شادی نہ کروانے پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کر لی۔
پولیس کے مطابق لاش گھر سے ملی اور قانونی کارروائی کے بعد سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں نوجوان کی شناخت 18 سالہ حنین شاہ ولد اصغر شاہ کے نام سے ہوئی۔
ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف نے بتایا کہ نوجوان کسی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن اہلخانہ نے مذکورہ لڑکی کے ساتھ شادی سے انکار کر دیا۔ دلبرداشتگی کے باعث نوجوان نے خودکشی کر لی۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔


