ایران کے ساتھ مذاکرات جاری، امید ہے کامیاب ہوں گے

واشنگٹن(بولونیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ پہلے ہی آپریشن “مڈ نائٹ ہیمر” کرچکا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ڈی سی میں فوجی تعیناتی کے بعد جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے اور امریکی شہر پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم اگلی ملاقات کب اور کہاں ہوگی، اس کا انہیں ابھی علم نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کو بات چیت کا موقع دیا گیا لیکن اس کا نتیجہ خیز نہ ہونے پر آپریشن “مڈ نائٹ ہیمر” کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران بظاہر پیش رفت کا خواہشمند ہے، تاہم دیکھنا ہوگا کہ آیا واقعی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی صدر ٹرمپ نے بتایا تھا کہ وینزویلا بھیجے گئے امریکی بیڑے کے علاوہ ایران کی جانب بھی ایک بڑا بحری بیڑہ گامزن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *