لاہور: بسنت کے موقع پر 3 روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت

لاہور(بولونیوز) بسنت کے تہوار کے موقع پر شہر کی مارکیٹوں میں پتنگوں اور ڈور گڈی کی خرید و فروخت عروج پر رہی۔ تین روز کے دوران مجموعی طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہو چکی ہے۔

تیسرے روز مارکیٹس میں تقریباً 5 لاکھ سے زائد گڈے اور پتنگیں فروخت ہوئیں۔ قیمتوں کے مطابق ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں دستیاب تھا۔

کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہوا جبکہ چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں دستیاب رہا۔

تجارت کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ پہلے دن 16 کروڑ، دوسرے دن 18 کروڑ اور تیسرے دن 20 کروڑ روپے کی ڈور گڈی فروخت ہوئی، جس سے بسنت کے موقع پر تجارتی سرگرمیوں کا گراف بلند رہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *