معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی قتل، قذافی خاندان نے تصدیق کر دی
لیبیا(بولونیوز)لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کر دیا گیا، جس کی تصدیق قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے کر دی ہے۔
سیف الاسلام قذافی کو چار افراد نے باغ میں گولی مار کر ہلاک کیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے ان کے مشیر عبداللّٰہ عثمان کے حوالے سے بھی موت کی تصدیق کی ہے۔
سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا اور انہوں نے 2021 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔قذافی خاندان کے مطابق یہ واقعہ ملک میں سیاسی اور سماجی غیر یقینی صورتحال کے دوران پیش آیا ہے۔


