سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 90 ہزار روپے پر آ گیا

کراچی(بولونیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 215 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 676 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ملک میں سونے کی قیمت بھی متاثر ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے پر پہنچ گیا۔ فی 10 گرام سونا 18 ہزار 433 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے پر پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ چاندی 601 روپے کی کمی سے 8 ہزار 504 روپے پر آ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 516 روپے گھٹ کر 7 ہزار 205 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

تجارت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا اثر ملک میں مقامی قیمتوں پر براہِ راست پڑتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *