سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک،3 روز میں 177 دہشت گرد مارے گئے
کوئٹہ(بولونیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران گزشتہ 3 روز میں مجموعی طور پر 177 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سکیورٹی فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیز نے بلوچستان میں گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔ گزشتہ رات تعاقبی کارروائیوں میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصان پہنچانے کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔


