ملبہ اٹھانے کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا، سرچنگ تقریباً مکمل ہو چکی ہے

کراچی(بولونیوز)چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا ہے کہ متاثرہ عمارت سے ملبہ اٹھانے کا کام جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ عمارت کی سرچنگ کا عمل کم و بیش مکمل ہو چکا ہے۔

’’ڈی نیوز ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے کہا کہ کے ایم سی کی تمام مشینری ملبہ اٹھانے کے کام میں مصروف ہے، تاہم پہلے روز لوگوں کے رش کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ رات کے وقت آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا تاکہ ملبہ ہٹانے اور کلیئرنس کے عمل کو جلد مکمل کیا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *