علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(بولونیوز)علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر مقرر کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹ سیکرٹریٹ کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا ہے اور علامہ راجہ ناصر عباس کی بطور قائدِ حزب اختلاف تقرری کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

اس فیصلے کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس آئندہ سینیٹ میں اپوزیشن کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے اور پارلیمانی امور میں اپوزیشن کا نمائندہ کردار ادا کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *