شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے شدید دھند، حد نگاہ محدود
کراچی(بولونیوز) شہر کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلزار ہجری اسکیم 33، جامعتہ الرشید احسن آباد، ڈی ایچ اے فیز 8، کراچی ایئرپورٹ، ملیر اور گلشن حدید میں صبح سویرے شدید دھند دیکھی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ کراچی میں رواں موسم سرما کے دوران دوسری بار شدید دھند ہے۔ اس سے قبل 21 دسمبر 2025 کو صبح کے وقت شدید دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہوئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جس کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ رہی اور حد نگاہ متاثر ہوئی۔


