جناح ائیرپورٹ، پاکستان کسٹمز نے مسافر سے 70 تولہ سونا اور 7 ہزار امریکی ڈالر برآمد کر لیے

کراچی(بولونیوز) پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سے 70 تولہ وزن کے گولڈ بار اور 7 ہزار امریکی ڈالر ضبط کر لیے۔

اسسٹنٹ کلکٹر جے آئی اے پی خضر فیض کے مطابق مسافر کے سامان کی اسکیننگ کے دوران فی 10 تولہ وزن کے 7 گولڈ بار کی نشاندہی ہوئی۔ مشکوک مسافر کو روک کر جسمانی تلاشی لی گئی، جس پر 7 ہزار امریکی ڈالر بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان پاکستان کسٹمز نے بتایا کہ مسافر ترکش ایئرلائن کی پرواز TK-709 کے ذریعے استنبول جا رہا تھا۔ مقدمہ درج کر کے ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کا سونا اور کرنسی ضبط کر لی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *