وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت
لاہور(بولونیوز)وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا کو پنجاب اسمبلی میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین سے ملاقاتیں اور خطاب بھی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ کے ساتھ آنے والے وفد کی مکمل فہرست اسمبلی سیکیورٹی کو فراہم کر دی گئی ہے تاکہ اجلاس کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔


