فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جدید دور کا سب سے بااثر اسٹریٹجک لیڈر قرار دے دیا

اسلام آباد(بولونیوز) برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو جدید دور کے سب سے بااثر اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سراہا ہے۔

اخبار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کثیر جہتی خارجہ پالیسی اور درمیانی طاقتوں کے لیے کامیاب کثیر الائنرز کی مثال ہیں۔ تیزی سے بدلتی عالمی سیاست میں انہوں نے پاکستان کے لیے نئے سفارتی مواقع پیدا کیے اور واشنگٹن، بیجنگ، ریاض اور تہران کے ساتھ بیک وقت تعلقات کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ٹرمپ کے غیر رسمی انداز کے ساتھ ہم آہنگی اور بروقت سفارتی گفتگو نے پاکستان کے لیے نمایاں کامیابی فراہم کی، جس سے بھارت کو اپنی درمیانی طاقت کی حکمت عملی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

اخبار نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مہارت کو درمیانی طاقتوں کے لیے سفارت کاری اور کثیر جہتی حکمت عملی کی واضح مثال قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *