معروف یوٹیوبر ایڈم دی وو گھر میں مردہ پائے گئے
فلوریڈا(بولونیوز) یوٹیوب کے ابتدائی اور معروف کانٹینٹ کری ایٹرز میں شمار ہونے والے ڈیوڈ ایڈم ولیمز، جو ایڈم دی وو کے نام سے جانے جاتے تھے، 51 برس کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
ذرائع کے مطابق ایڈم دی وو کی اچانک موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یوٹیوب کمیونٹی اور مداحوں نے ان کی اچانک وفات پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


