توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی سزا پر حکومت کا ردعمل

اسلام آباد/لاہور(بولونیوز)سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد وفاقی حکومت کی طرف سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاء تارڑ نے کہا کہ عدالت نے انصاف پر مبنی فیصلہ سنایا اور پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کیا۔ ان کے مطابق توشہ خانہ کے تحائف کو فروخت کر کے مالی فائدہ حاصل کیا گیا، جس سے امانت میں خیانت اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات ثابت ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف روک لیے اور مالی فائدہ حاصل کیا، جس سے اسٹیٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔

مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحفے ملنے کے بعد جعلی اندراجات کی گئیں اور بانی پی ٹی آئی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اس معاملے میں دستاویزات مکمل طور پر موجود ہیں، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالتی فیصلہ عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیرے جمع کرنا سیاست کا مقصد نہیں ہونا چاہیے اور پی ٹی آئی دور میں توشہ خانہ رولز میں تبدیلی کر کے ہیروں کا کاروبار کیا گیا۔

حکام کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا 190 ملین پاؤنڈ کی سزا کی مدت ختم ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *