کورنگی جمعہ گوٹھ: آوارہ کتے نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا

کراچی(بولونیوز)کورنگی جمعہ گوٹھ میں ایک آوارہ پاگل کتے نے 20 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔ تمام متاثرہ افراد کو فوری طور پر انڈس اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور ویکسین لگائی گئی۔ اسپتال حکام نے متاثرہ افراد کو تاکید کی کہ ویکسین کی تمام ڈوز بروقت لگوائی جائیں۔

اطلاعات کے مطابق کتے کے حملے میں بچوں سمیت بڑوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ متاثرہ افراد کو تیسرے درجے کے زخم آئے تھے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ آوارہ کتوں میں وائرس پایا جاتا ہے جو لاعلاج بیماری ریبیز کا سبب بن سکتا ہے۔ رواں سال کراچی کے تین بڑے اسپتالوں میں 50 ہزار سے زائد ایسے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ 20 افراد ریبیز کے سبب اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *