شرافی گوٹھ سے دو کم عمر بھائی لاپتہ، 50 گھنٹے گزرنے کے باوجود بازیاب نہ ہو سکے

کراچی(بولونیوز)کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ کی حدود مانسہرہ کالونی سے دو کم عمر بھائیوں کے مبینہ اغوا یا لاپتا ہونے کے واقعے نے اہلِ خانہ کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

پولیس اور اہلِ خانہ کے مطابق 15 سالہ صدام اور 8 سالہ عبدالرحمان، ولد نور رحمان، 6 جولائی 2026 کو دوپہر تقریباً 3 بجے گھر سے نکلے تھے، جس کے بعد سے دونوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ شرافی گوٹھ میں درج کر لیا گیا ہے اور پولیس بچوں کی تلاش میں مصروف ہے۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 50 گھنٹے گزرنے کے باوجود دونوں بچوں کی بازیابی ممکن نہیں ہو سکی، جس کے باعث خاندان شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو بچوں کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں یا اہلِ خانہ سے رابطہ کریں۔

اہلِ خانہ نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے دونوں بچوں کی جلد از جلد بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *