ایران اور امریکہ کے مبینہ امن معاہدے پر حافظ نعیم الرحمن کا ردعمل

اسلام آباد(بولونیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایران اور امریکہ کے درمیان مبینہ امن معاہدے پر اپنے ردعمل میں اہم بیان جاری کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے کا طے پانا درحقیقت ایران کی فتح اور اسرائیل اور امریکہ کے اتحاد کی شکست ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی مزاحمت نے یہ ثابت کیا ہے کہ سامراجی قوتیں اسی وقت اپنے مقاصد میں کامیاب ہوتی ہیں جب ان کے خلاف مزاحمت نہ ہو، جبکہ جہاں استقامت کے ساتھ مزاحمت کی جائے وہاں سامراج کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو وسعت دی جائے اور اس میں ترکیہ اور ایران کو بھی شامل کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے اور ایران کے ساتھ آزادانہ تجارت کا آغاز کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *